• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 165711

    عنوان: شیعوں کی حقیقت اور واقعہ کربلا کی تفصیل كیا ہے

    سوال: حضرات آپ سے گزارش ہے کہ شیعوں کی حقیقت اور واقعہ کربلا کی تفصیل بتائیں۔ کربلا میں کیا ہوا تھا اور شیعوں کا اس میں کیا رول تھا؟

    جواب نمبر: 165711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 148-135/H=2/1440

    احسن الفتاویٰ میں مستقل ایک رسالہ ہے جس کا نام ہی ”حقیقت شیعہ“ ہے اِس رسالہ میں اہم عنوانات (۱) کیا شیعہ مسلمان ہیں؟ (۲) عقیدہ تحریف قرآن ۔ (۳) تقیہ۔ (۴) مسئلہ بداء ۔ (۵) شیعہ کی تکفیر خود ان کی کتب سے ۔ (۶) اہل تشیع کا آپس میں لعن طعن۔ (۷) اہل بیت سے دشمنی ۔ (۸) کیا شیعہ اہل کتاب ہیں؟ (۹) کتب شیعہ میں شیخین رضی اللہ عنہما و دیگر صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی تعریف۔ (۱۰) نکتہ ۔ (۱۱) فضائل متعہ۔ (۱۲) اہل تشیع خالص شیعہ بن جائیں تو سارے جھگڑے ختم۔ (۱۳) تقیہ کی حقیقت ۔ (۱۴) اہل تشیع کا امتحان ۔ (۱۵) دل کا راز معلوم کرنے کا عجیب گُر ۔ (۱۶) شیعہ مجتہد کا مناظرہ سے فرار۔ (۱۷) اہل اسلام اور اہل تشیع میں مصالحت کے بہترین طریقے کے تحت بہت عمدہ اور مدلل مباحث آگئے ہیں اگر بغور اس کا مطالعہ کرلیں تو شیعوں کی حقیقت پوری طرح ان شاء اللہ آشکارہ ہو جائے گی۔

    (ب) حضرت اقدس الحاج امام اہل سنت والجماعت مولانا عبد الشکور صاحب رحمہ اللہ تعالی رحمة واسعة کی ایک کتاب ہے ”قاتلانِ حسین کی خانہ تلاشی“ دارالمبلغین پاٹا نالہ لکھنوٴ، پوپی سے شائع ہوئی ہے اس کا مطالعہ کرلیں اس سے معلوم ہوگا کہ کربلا میں کیا ہوا تھا اور شیعہ صاحبان عجیب الشان کا کیا رول رہا تھا اور اس کے برخلاف پروپیگنڈے کیا کیا عجیب و غریب کئے جاتے ہیں؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند