• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 165444

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    سوال: مولانا طارق جمیل کا ایک بیان ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ اللہ نے پڑھایا اس پے بہت لوگوں نے اعتراض کیا ہے اس کے بارے میں کچھ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:31-60/N=2/1440

    حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ، صحابہ کرامنے پڑھی؛ البتہ ہر شخص نے انفرادی طور پر پڑھی، جماعت سے نہیں ادا کی گئی جیسا کہ سنن ابن ماجہ کی روایت میں ہے۔ اور سوال میں مولانا طارق جمیل کے حوالہ سے جو بات نقل کی گئی ہے ، اس کا ثبوت پیش کیا جائے، یعنی: مولانا نے یہ بات پنے جس بیان یا تحریر میں کہی ہو، وہ ارسال کی جائے ۔

    في حدیث ابن عباس: فلما فرغوا من جہازہ یوم الثلاثاء وضع علی سریرہ فی بیتہ ثم دخل الناس علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أرسالا یصلون علیہ، حتی إذا فرغوا أدخلوا النساء حتی إذا فرغوا أدخلوا الصبیان، ولم یوٴم الناس علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أحد (سنن ابن ماجة ، أبواب الجنائز، باب ذکر وفاتہ ودفنہ صلی اللہ عیلہ وسلم، ص: ۱۱۷، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند