• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 165393

    عنوان: ابو جہل آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی چاچا تھا یا دور کا؟

    سوال: کیا ابو جہل آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی چاچا تھا یا دور کا؟ برائے کرم جواب دیجئے ۔

    جواب نمبر: 165393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 58-48/B=2/1440

    ابوجہل نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی چچا تھا اور نہ ہی دور کا جیسا کہ اس کے نسب نامہ (عمرو ابن ہشام بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمرو بن مخزوم) سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے ۔ واسمہ عمرو ابن ہشام بن المغیرة بن عبد اللہ بن عمرو بن مخزوم الیسرة ۔ النبویة لابن ہشام: ۲/رقم: ۹۴۲، من قتل من کفار الخ ط: دارالصحابة للتراث بطنطا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند