• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 1634

    عنوان:

    شیخ ابن عبدالوہاب نجدی تمیمی کے بارے میں بتائیں، کیا وہ مسلک دیوبند کے امام ہیں یا نہیں ؟ 

    سوال:

    شیخ ابن عبدالوہاب نجدی تمیمی کے بارے میں بتائیں، کیا وہ مسلک دیوبند کے امام ہیں یا نہیں ؟ کیونکہ فروعات میں یہ دونوں مختلف ہیں۔ہمارے محلہ کی جامع مسجد کے امام صاحب کہتے ہیں کہ شیخ نجد ی مسلک دیوبند کے امام الاول ہیں اور مولا نا اسماعیل دہلوی رحمتہ اللہ علیہ امام ثانی ہیں ، جبکہ مولانا دہلوی بھی فروعات میں مسلک دیوبند سے مختلف نظر آتے ہیں ۔ اس اختلا ف کی حقیقت سے آگاہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1153/ب= 1082/ ب

     

    شیخ محمدعبد الوہاب نجدی حنبلی مسلک کے عالم گذرے ہیں۔ اصولی اعتبار سے ان کے عقائد صحیح تھے۔ البتہ فروعی بعض احکام و مسائل میں شدت اختیار کیے ہوئے تھے۔ حضرت مولانا اسماعیل دہلوی بھی صحیح العقیدہ عالم گذرے ہیں، انھوں نے امت کی اصلاح کرنے میں بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ جمہور اہل سنت وجماعت سے فروعات میں وہ کیا اختلاف رکھتے تھے۔ میرے علم میں نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند