• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 159769

    عنوان: حضرت خضر (علیہ السلام) کون ہیں؟ کیا وہ ابھی حیات ہیں؟

    سوال: حضرت خضر (علیہ السلام) کون ہیں؟ کیا وہ ابھی حیات ہیں؟ ان کی تخلیق کا مقصد کیا ہے؟ جیسے جبرئیل (علیہ السلام) نبیوں کے پاس اللہ کا پیغام لاتے تھے ایسے خضر (علیہ السلام) کی کیا ڈیوٹی ہے؟

    جواب نمبر: 159769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:719-706/B=8/1439

    وہ اللہ کے ایک نیک بندہ تھے ان کو اللہ نے تکوینی علوم سے نوازا تھا، وہ نبی نہیں تھے، ان کی تشریف آوری کا مقصد وہی رہا ہے جو اولیاء اور صلحاء کا رہا ہے، لوگوں کو اپنے علوم سے نفع پہنچانا، لوگوں کو خیر کی باتیں بتانا، ان کے اب تک حیات ہونے کی کوئی صحیح روایت نہیں ملتی ہے۔

    --------------------------

    جواب صحیح ہے اور مزید عرض ہے کہ حضرت خضر کے بارے میں علماء کے اور بھی اقوال ہیں، بعض نے انھیں رجال الغیب سے بھی قرار دیا ہے۔(ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند