• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 158265

    عنوان: ہجرت کے وقت مکہ کا سردار کون تھا ؟

    سوال: ہجرت کے وقت مکہ کا سردار کون تھا ؟جواب مرحمت فرمائے عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 158265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 608-609/L=6/1439

    اس وقت مکہ کے مختلف قبائل تھے اور ہر ایک کا اپنااپنا سردار تھا،دارالندوہ میں اجلاس کے وقت قریش کے مشہور اور قابلِ تذکرہ سردار یہ تھے:

    (۱) ابوجہل بن ہشام(قبیلہ بنی مخزوم)۔(۲) بیہہ وبینہ حجاج کے دولڑکے(قبیلہ بنو سہم)۔(۳)امیہ بن خلف(بنو جمح)۔ابوالبختری بن ہشام،زمعہ بن اسود،حکیم بن حزام(قبیلہ بنوالاسد) نضر بن حارث(قبیلہ بنو عبدالدار) عقبہ،شیبہ پسران ربیعہ،ابوسفیان(قبیلہ بنو امیہ)طیمہ بن عدی،جبیر بن مطعم ،حارث بن عامر(قبیلہ بنو نوفل)(تاریخ اسلام:۱/۱۳۱،۱۳۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند