• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 157138

    عنوان: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب تمام اقوال صحیح نہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت واقوال پر مشتمل کتاب

    سوال: کیا فرماتے ہیں ہمارے علماء اور مفتیان کہ جتنے اقوال حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام سے چل رہیں کیا وہ واقعی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہی ہیں اگر ان کے اقوال اور سیرت کے تعلق سے کوئی معتبر کتاب ہوتو بتائیں

    جواب نمبر: 157138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:354-277/N=3/1439

     (۱): شیعہ جماعت نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی طرف بہت سے اقوال غلط طور پر منسوب کردیے ہیں؛ اس لیے حضرت علیکی طرف منسوب ہر قول آنکھ بند کرکے نہیں لینا چاہیے؛ بلکہ تحقیق کرنا چاہیے؛ اگر معتبر سند سے اس کا ثبوت ہو تو لینا چاہیے ورنہ نہیں۔

    (۲): حضرت علیکی سیرت اور معتبر اقوال کے لیے آپ ازالة الخفاء موٴلفہ: حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ، سیرت خلفائے راشدین موٴلفہ: حضرت مولانا عبد الشکور صاحب فاروقی لکھنوی اور خلفائے راشدین، موٴلفہ: مولانا معین الدین صاحب ندویکا مطالعہ کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند