• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 155418

    عنوان: حضرت محمد صلی اللہ وسلم كو غسل کس نے دیا تھا؟

    سوال: حضرت محمد صلی اللہ وسلم کی وفات کے بعد غسل کس نے دیا؟

    جواب نمبر: 155418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:97-71/L=2/1439

     حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دے رہے تھے اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ، اور ان کے دو صاحبزادے حضرت فضل وحضرت قثم کروٹیں بدلتے تھے اور حضرت اسامہ وشقران رضی اللہ عنہم پانی ڈال رہے تھے۔ (سیرة المصطفیٰ: ج ۳/ ص: ۲۵، بحوالہ البدایہ والنہایة)

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند