• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 155330

    عنوان: حضرت حسین رض اللہ تعالی عنہ کا روضہ مبارک کہاں ہے؟

    سوال: امام حسین رض اللہ تعالی عنہ کا روضہ مبارک کہا ہے نہز جسم مبارک کہیں اور اور سر مبارک کہیں اور دفن ہے کیا۔

    جواب نمبر: 155330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:97-64/sd=2/1439

    حضرت حسین کا روضہ مبارک عراق کے شہر کربلا میں ہے اور سر مبارک کی تدفین کے سلسلے میں اختلاف ہے ، علامہ قرطبی نے لکھا ہے کہ حضرت حسین کا سر مبارک مدینہ طیبہ میں حضرت فاطمہیا حضرت حسن کے پہلو میں دفن کردیا گیا تھا، اس کے علاوہ اور بھی اقوال کتابوں میں مذکور ہیں ۔( تاریخ الطبری: ۴۵۴/۵، سنة احدی و ستین ، مقتل الحسین ، ط:دار التراث، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند