• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 150482

    عنوان: مجھے شاہ عبد الرحیم دہلوی کی تصنیفات کون کون سی ہیں

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مجھے شاہ عبد الرحیم دہلوی کی تصنیفات کون کون سی ہیں، بتائیں۔

    جواب نمبر: 150482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 888-813/D=10/1438

    ”نزہة الخواطر لعبد الحي الحسنی“ میں شاہ عبدالرحیم الدہلوی رحمہ اللہ کی فن تصوف وسلوک میں اک عمدہ تصنیف کا تذکرہ ہے۔ ان کے مزید احوال کے سلسلے میں ”انفاس العارفین“ اور ”طبقات الأبرار“ کا حوالہ دیا گیا، جو ہمیں دستیاب نہ ہوسکیں۔

     أحوالہ مذکورة في کتب سیر أولیاء الہند وکثیر من تفاصیلہا مسطور في کتاب ”أنفاس العارفین“ وکذا في ”طبقات الأبرار“․․․ ولہ مصنف لطیف في السلوک (نزہة الخواطر: ۶/ ۱۴۴ -۱۴۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند