• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 148602

    عنوان: کیا نبی صلی لله علیہ وسلم کا شجرہ حضرت آدم علیہ السلام تک ثابت ہے؟

    سوال: میں نے مولانا طارق جمیل صاحب کا ایک بیان اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے نبی صلی لله علیہ وسلم کا شجرہ نسب تو ایک بھائی نے فرمایا کہ کسی روایت سے آدم علیہ السلام تک شجرہ نسب ثابت نہیں اور علماء منع فرماتے ہیں،یہ نسب بیان کرنے سے ، راہنمائی فرما دے ۔ جزاک لله خیر

    جواب نمبر: 148602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 432-445/B=5/1438

    حدیث کی روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہٴ نسب معد بن عدنان تک ملتا ہے، اس سے اوپر کا شجرہ تاریخی روایات سے ملتا ہے،ظاہر ہے ثقاہت واعتماد کے اعتبار سے حدیثی روایات قابل ترجیح ہوں گی اور تاریخی روایات کو حدیثی روایات کا درجہ حاصل نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند