• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 148200

    عنوان: كہتے ہیں اعلیٰ حضرت نے میلاد کی تاریخ ۸/ ربیع الاول لكھی ہے؟

    سوال: احمد رضا خان جن کو اعلیٰ حضرت کہتے ہیں انہوں نے میلاد کی تاریخ ۸/ ربیع الاول لکھا ہے، جبکہ ان کے ماننے والے ۱۲/ ربیع الاول کہتے ہیں ان کی تحقیق ہے ایسا لکھا انہوں نے، اب اُن پر کیا حکم لگایا جائے گا ؟ ان کی تحقیق پر ان کے فیصلہ میں انہوں نے ۱۲/ ربیع الاول کہا، دو حدیث ذکر کی ہے۔

    جواب نمبر: 148200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 317-274/Sd=5/1438

    ۱۲/ ربیع الاول میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہونا محض مشہور ہے ، ورنہ جمہور محدثین اور موٴرخین کے نزدیک راجح قول یہی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت شریفہ ۸/یا ۹/ربیع الاول کو ہوئی تھی ۔تفصیل کے لیے دیکھیے : (سیرت المصطفی، قصص القرآن، رحمة اللعالمین وغیرہ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند