• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 146905

    عنوان: حضرت شیث علیہ السلام كا مدفن كہاں ہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہوں گا کہ پیغمبر شیث علیہ السلام کا مدفن کہاں ہے؟بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ یہ ہندوستان میں ہے؟

    جواب نمبر: 146905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 244-276/Sn=4/1438

     

    حضرت شیث علیہ السلام کا عہد ابتدائے عالم سے تعلق رکھتا ہے اور مستند تاریخ کا دامن اس وقت کی معلومات سے یکسر خالی ہے؛ اس لیے آپ علیہ السلام کی ”قبر“ کے حوالے سے کوئی یقینی بات نہیں کہی جاسکتی؛ البتہ موٴرخین کی ایک بڑی جماعت نے قدیم کتب سماویہ (جو تحریف شدہ ہیں) اور دیگر قرائن وشواہد کی روشنی میں یہ بتلایا کہ آپ کی قبر ہندوستان کے یوپی کے ضلع فیض آباد کے مشہور وقدیم قصبہ ”اجودھیا“ میں ہے؛ لیکن بعض موٴرخین نے اس کے برعکس آپ کی قبر ”بعلبک“ میں اور بعض نے ”کوہ آدم“ (سرندیپ) میں ہونے کی بات کہی ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیل کے لیے ”اجودھیا کے اسلامی آثار“ (موٴلفہ حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی، استاذ دارالعلوم دیوبند) کا مطالعہ کریں، یہ کتاب مکتبہ دارالعلوم دیوبند میں قیمةً دستیاب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند