متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 272
کیا سونے کے بٹن یا سونے کی گھڑی پہننا جائز ہے؟ از راہ کرم، تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔
کیا سونے کے بٹن یا سونے کی گھڑی پہننا جائز ہے؟ از راہ کرم، تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔ والسلام
جواب نمبر: 27201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 407/ج=407/ج)
سونے کا بٹن اور سونے کی گھڑی مردوں کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ عورتیں کرسکتی ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
گھر میں مچھلی کا ایکویریم (مچھلی گھر)رکھنا کیسا ہے؟ یہ اکویریم شیشہ کا ہوتا ہے او راس میں مچھلیاں رہتی ہیں؟
6479 مناظرمیرے ابو کی ?شارجہ الیکٹری سٹی اینڈ واٹر ڈیپارٹمنٹ? میں سرکاری نوکری ہے۔ان کا کام بجلی پانی اور گیس کے بل اور تنخواہ کے کاغذات پرنٹ کرنا ہے۔ ساتھ ہی وہ اپنے ادارے کے بینک کے پیپر وغیرہ بھی بھیجتے ہیں (کچھ لوگ بینک کے ذریعہ بل ادا کرتے ہیں یا پھر ان کے ادارے کے بینک کا کام ہوتا ہے، مجھے پوری تفصیل نہیں معلوم) ا۔بو کہتے ہیں کہ بینک کا پیسہ تو سارا ہوتا ہی سود ہے ۔مطلب ان کے ادارے کے پیسے بھی تو بینک سے آتے ہیں۔ تو کیا میرے ابو کی تنخواہ حرام ہے یا حلال ہے؟ اگر خدا نخواستہ ان کی کمائی حرام ہے تو میرے لئے کتنی حد تک ان کی کمائی استعمال کرنا جائز ہے؟ واضح رہے کہ میری عمر بیس سال ہے او رانٹرمیڈیت تک پڑھی ہوئی ہوں۔ نوکری کی اجازت نہیں ہے نہ کمائی کا کوئی اور ذریعہ ہے۔کیا میں اپنے ابو کی کمائی سے ڈاکٹر کی پڑھائی پڑھ سکتی ہوں تاکہ کسی قابل ہوجاؤں تو اپنے لئے کماسکوں؟
1691 مناظرمیرا انیس سالہ لڑکے کا ایک ایکسیڈنٹ میں
انتقال ہوگیا۔ اس کے تمام دوست اوررشتہ دار اس کا فوٹوگراف رکھتے ہیں اور ویڈیو
بھی اور میں بھی اس کا فوٹو اور ویڈیو رکھتی ہوں۔ میں نے فوٹو کوضائع نہیں کیا
کیوں کہ مجھے اس کی قانونی اور دیگر معاملات میں ضرورت پڑے گی۔ دوست اور رشتہ دار
بھی فوٹوکو ضائع نہیں کرسکتے ہیں۔ اس صورت حال میں کیا کرنا چاہیے؟
تصویر والی ڈیزائنگ کا پرنٹ کرنے اور اس کی کمائی کا حکم
4381 مناظر