• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177949

    عنوان: الکوحل پر مشتمل سنیٹائزر کے استعمال کا حکم

    سوال: آج کل ہر جگہ سینیٹیزر کا استعمال عام ہو چکا ہے جس میں ایک قسم کا الکوحل ملا ہوا ہوتا ہے بیماریوں سے حفاظت کی خاطر ہاتھوں پر ملا جاتا ہے اس کے استعمال کے بعد کیا حکم ہوگا ؟تشفی بخش صراحت کریں ۔

    جواب نمبر: 177949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:826-594/sn=8/1441

     جو الکوحل انگور،کھجور ، اور چھوہارے سے تیار ہوتا ہے، اس کا استعمال جائز نہیں ہے اور جو ان چیزوں سے نہ بنتا ہو ؛ بلکہ آلو ، گنے کے راب یا گندھک وغیرہ سے تیار ہوتا ہو، اس میں حکم کے اندر تخفیف ہے، اگر یہ سنیٹائزر ثانی الذکر نوعیت کے الکوحل سے تیار کردہ ہے تو اس کے استعمال کی گنجائش ہے، ورنہ جائز نہیں ہے، اگر اول الذکر نوعیت کے الکوحل والا سینیٹائزر استعمال کرلیا تو نماز سے پہلے ہاتھوں کو دھوناضروری ہوگا ۔ (دیکھیں:حاشیہ فتاوی دارالعلوم دیوبند 1/222تا 242، ترتیب جدید، اختری بہشتی زیور مع حاشیہ 9/102، جمادات کا بیان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند