• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177373

    عنوان: تعویذ لکھ كر اجرت لینا

    سوال: اگر کوئی امام پیسہ کے لیے تعویذ دے ، میلاد پڑھے اور پانی پر دم کرے تو کیا اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 177373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 661-519/B=08/1441

    تعویذ میں اگر کفریہ شرکیہ کلمات نہ ہوں بلکہ قرآن و حدیث کے الفاظ ہوں تو ایسا تعویذ لکھنا جائز ہے اور اس پر مناسب اجرت لینا بھی جائز ہے۔ اسی طرح پانی پر دم کرکے اجرت لینا درست ہے۔ اور مروجہ میلاد پڑھنا بھی جائز نہیں اور اس پر اجرت لینا بھی جائز نہیں مروجہ میلاد پڑھنے والے کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند