• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177

    عنوان: میاں بیوی کے درمیان اورل سیکس کا کیا حکم ہے؟

    سوال: میاں بیوی کے درمیان اورل سیکس کا کیا حکم ہے؟ کیا میاں بیوی ایک دوسرے کے اعضائے مخصوصہ کو دیکھ سکتے ہیں اور بوسہ دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 184/م=185/م) فتاویٰ ہندیہ میں ہے: إذا أدخل الرجلُ ذکرَہ فی فم امرأتہ قد قیل یکرہ...... یعنی اگر مرد اپنی بیوی کے منھ میں شرمگاہ کو داخل کرلے تو یہ مکروہ ہے۔ (عالمگیری:5/372) اس سے معلوم ہوا کہ زوجین کے درمیان اورل سیکس (شرمگاہ کو بوسہ دینا، منھ میں لینا اور زبان لگانا وغیرہ) یہ سب مکروہ فعل اور بے حیائی کی بات ہے۔ ہاں میاں بیوی ایک دوسرے کے اعضائے مخصوصہ کو دیکھ سکتے ہیں لیکن نہ دیکھنا اولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند