• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176954

    عنوان: شکار کے لئے زندہ چھوٹی مچھلی کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سوال: مچھلی کا شکار کرنا کیسا ہے؟ ۱۔ مچلی کا کانٹے کے ساتھ شکار کرنا کیسا ہے؟ ۲۔ شکار کے لئے زندہ چھوٹی مچھلی کا استعمال کرنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ رہنماء فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 176954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 618-574/M=06/1441

    (۱، ۲) مچھلی کا شکار جائز ہے، کانٹے سے بھی شکار کرسکتے ہیں، جال سے شکار کریں تو اچھا ہے۔ کانٹے سے شکار کے لئے زندہ چھوٹی مچھلی یا زندہ کیچوے کا استعمال مکروہ ہے اس میں بلاوجہ ایک جان کی تعذیب ہے اگرچہ شکار کردہ مچھلی اس صورت میں بھی حلال ہے ہاں اگر زندہ مچھلی یا کیچوے کو مار کے کانٹے میں استعمال کریں تو اس میں مضایقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند