• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176876

    عنوان: دفتر میں ناشتہ كے بدلے رقم لینا؟

    سوال: ہمارے پاس دفتر کے اصول ہیں کہ ہر عملہ دن میں دو بار آفس میں ناشتہ کرتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ناشتہ کے بجائے اتنی رقم لینے چاہتا ہے کیا یہ اس کے لئے جائز ہوگا؟

    جواب نمبر: 176876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:539-385/sd=6/1441

    صورت مسئولہ میں شرعی حکم دفتر کے اصول وضوابط پر مبنی ہوگا، اگر متعلقہ کمپنی یا محکمہ کی طرف سے ناشتے کے بجائے رقم لینے کی اجازت ہو تو رقم لینا درست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند