• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176691

    عنوان: امام كی تنخواہ میں بے نمازیوں کا پیسہ شامل كرنا؟

    سوال: ہمارے مسجد کے امام صاحب کی تنخواہ محلہ کے ہر ساتھی سے جمع کرکے دیتے ہیں لیکن ان ساتھیوں میں کچھ بے نمازی بھی ہوتے ہیں ان بے نمازیوں کا پیسہ بھی شامل کرکے امام صاحب کو تنخوا دے سکتے ہیں یا نہیں؟ امام صاحب کے لیے ان بے نمازیوں کا پیسہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ لیکن وہ بے نمازی لوگ مسجد کے ممبر ہیں۔

    جواب نمبر: 176691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:507-365/sd=6/1441

    اگر بے نمازی کی آمدنی حلال ہو اور وہ اپنی خوشی سے چندہ دے، تو ایسے چندہ کی رقم امام کی تنخوا ہ میں استعمال کی جاسکتی ہے؛ لیکن نماز چھوڑنا بڑا گناہ ہے، ایسے افراد کو نماز کی طرف متوجہ کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند