• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 6720

    عنوان:

    مکہ مکرمہ کی حالیہ توسیعی تعمیر ہورہی ہے جس میں موجودہ صفا او رمروہ زیر تعمیر ہیں، اس کے بازو میں صفا اور مروہ بنایاگیا ہے۔ کیا اس عارضی صفا اور مروہ پر سعی جائز ہے؟ جیسا کہ بعض علما اس کو ناجائز کہہ رہے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1355=1260/ د

    مسعی کی مساحت طولاً صفا اور مروہ کے مابین ہے، عرضاً اس کی کوئی مساحت منقول نہیں ہے، ظاہراً یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس کی چوڑائی سابقاً تعمیر کردہ مسعی کی چوڑائی سے زیاد رہی ہوگی اس لیے سابق مسعی کے بازو میں جو عارضی مسعی بنایا کیا ہے اس میں سعی کرنے میں مضائقہ نہیں ہے، سعی ادا ہوجائے گی۔

    اگر اطمینان کلی نہ ہورہا ہو اور سابق مسعی کی بالائی منزل موجود ہو تو اس پر سعی کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند