• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 5811

    عنوان:

    تین سال پہلے میں اپنے والد کو دیکھنے گیا جو کہ بہت بیمار تھے، میں نے اپنا ذہن بنایاتھا کہ میں واپسی پر عمرہ کروں گا، لیکن مجھے اپنے والد کے ساتھ زیادہ دنوں تک ٹھہرنا پڑا اور مجھے واپسی میں تاخیر ہوگئی اور میں عمرہ نہیں کرسکا۔ برائے کرم میری مدد کریں ، میں نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے اور اس غلطی سے کیسے نجات حاصل کرسکتا ہوں اور اللہ کی معافی حاصل کرسکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5811

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1233=905/ ھ

    اگر والد صاحب کی تیمار داری کے عذر سے مکة المکرمة حاضر ہوکر عمرہ کی سعادت باوجود ارادہ کے حاصل نہ کرسکے تو حالاتِ مذکورہ میں کچھ گناہ نہ ہوا، اب ارادہ کرلیں کہ پہلی فرصت میں یہ سعادت حاصل کرنے کی سعی کروں گا، گناہ تو عامةً ہوتے ہی رہتے ہیں اس لیے کثرت سے توبہ و استغفار کرتے رہنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند