• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 4004

    عنوان:

    آب زمزم پینے سے پہلے دعا کیا طریقہ ہے؟

    سوال:

    آب زمزم پینے سے پہلے دعا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 4004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 131/ م= 131/ م

     

    آپ زمزم کھڑے ہوکر اور قبلہ رخ ہوکر پینا مستحب ہے، زمزم پیتے وقت یہ دعا پڑھنی چاہیے: اللھُمَّ إِنِّيْ أسْألُکَ رزقًا وَّاسِعًا وعلمًا نَافِعًا وَشِفَاءً مِنْ کُلِّ دَاءٍ (ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے وسعت رزق، علم نافع اور ہربیماری سے شفایابی مانگتا ہوں)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند