• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 3769

    عنوان:

    حج کے دوران منیٰ میں جمعہ کومیرے ایک دوست نے کہا کہ ہم سب تقریبا ۱۰۰/ حاجی اپنے ہی خیمہ میں جمعہ اداء کئے، کیا یہ درست ہے؟ وہ منیٰ مسجد میں نہیں گئے تھے۔

    سوال:

    حج کے دوران منیٰ میں جمعہ کومیرے ایک دوست نے کہا کہ ہم سب تقریبا ۱۰۰/ حاجی اپنے ہی خیمہ میں جمعہ اداء کئے، کیا یہ درست ہے؟ وہ منیٰ مسجد میں نہیں گئے تھے۔

    جواب نمبر: 3769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 63/ م= 63/ م

    اگر ان تمام حاجیوں نے منی میں خیمے کے اندر جمعہ کی نماز باجماعت، خطبہ وغیرہ کے ساتھ ادا کی تھی تو سب کی نماز جمعہ درست ہوگئی، جمعہ قائم کرنے کے لیے مسجد کا ہونا شرط نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند