• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 358

    عنوان:

    منیٰ مکۃ المکرمۃ کا حصہ ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میونسپلٹی کے لحاظ سے منیٰ اب مکة المکرمہ کا حصہ ہے؟ یا انتظامی حدود یا کسی اور معیار سے وہ اب ایک مستقل شہر ہے؟ ہم یہ سوال اس لیے اس لیے کررہے ہیں تاکہ یہ واضح ہوجائے کہ حج کے دوران کیا طریقہٴ کار اپنایا جائے؟

     

    جلد جواب کے لیے شکرگزار ہوں گے۔ شکریہ!

    جواب نمبر: 358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 81/د=81/د)

     

    میونسپلٹی کے لحاظ سے منٰی اب مکہ مکرمہ کا حصہ ہے؟ اس کی تحقیق مکہ مکرمہ کے انتظامی شعبہ سے کرنا چاہیے۔

     

    ہماری معلومات کی حد تک منیٰ مکہ مکرمہ سے علیحدہ ایک مقام ہے، وہاں مستقل رہائشی آبادی نہیں ہے، اس لیے بعض علماء اس کو اب بھی علیحدہ جگہ مانتے ہیں، مکہ مکرمہ میں شامل نہیں کرتے ہیں۔ میرے نزدیک بھی چونکہ منیٰ فنائے مکہ میں سے نہیں ہے اس لیے علیحدہ جگہ ہے۔ بعض علماء نے منیٰ کو مکہ مکرمہ کا جز قرار دیا ہے، تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ 2،3 ماہ بعد پھر معلوم کرلیجیے گا، ہوسکتا ہے کہ کوئی متفقہ بات سامنے آجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند