• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 2015

    عنوان: عرفات کے میدان میں ظہر اور عصر اگر امام کے ساتھ نہیں پڑھ سکے تو علیحدہ کس طرح ادا کریں اور کتنے ادا کریں؟ علیحدہ پڑھنے کی صورت میں وقوف عرفات کا وقت کب سے شروع ہوگا؟

    سوال:

    عرفات کے میدان میں ظہر اور عصر اگر امام کے ساتھ نہیں پڑھ سکے تو علیحدہ کس طرح ادا کریں اور کتنے ادا کریں؟ علیحدہ پڑھنے کی صورت میں وقوف عرفات کا وقت کب سے شروع ہوگا؟

    جواب نمبر: 2015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 513/ ل= 513/ ل

     

    جو شخص ظہر اور عصر کی نماز امام کے ساتھ نہ پڑھ سکے تو اس کے لیے ظہر وعصر کو اپنے اپنے وقت پر پڑھنا لازم ہے خواہ جماعت کرائیں یا اکیلے اکیلے پڑھیں، ان کے لیے ظہر و عصر کو جمع کرنا جائز نہیں: ولو فاتتا مع الإمام أو فاتتہ واحدة منھما صلی العصر لوقتہ ولا یجوز لہ تقدیم العصر علی قول أبي حنیفة رحمہ اللہ (عالمگیري: ج۱ ص۲۲۸) عرفہ کے میدان میں نویں ذی الحجہ کو زوال کے بعد داخل ہوتے ہی وقوف عرفہ کا تحقق ہوجاتا ہے خواہ نماز امام کے ساتھ ادا کرے یا تنہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند