• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 1975

    عنوان:

    ہر تین گھنٹے میں ڈسچارج ہوتاہے عمرہ کیسے کروں؟

    سوال:

    ایک لڑکی کو معلوم ہے کہ عورت کو ڈسچارج (رطوبت کا خارج ہونا) ہونے پر وضوٹوٹ جاتاہے مگر یہ کہ یہ بالکل سفید ہو، اسے عموما ہر تین گھنٹے میں ڈسچارج ہوتاہے اور وضوٹوٹ جاتاہے۔ اس کا سوال یہ ہے کہ جب میں عمرہ کرنے جاؤں تو میں کس وقت پتہ کروں کہ ڈسچارج ہوا ہے یا نہیں؟ کیونکہ اس کا وضو ختم ہوجائے گا۔ عمرہ کے دوران بار بار بیت الخلا ء جاناایک مشکل مسئلہ ہے اور عمرہ میں وقت لگتاہے تو کیا اسے طواف کے دوران یا صفا اور مروہ کے درمیان چیک کرنا چاہئے اور پھر عمرہ شروع کرنا چاہئے؟ کیا وضو کے ٹوٹ جانے پر عمرہ بھی ختم ہوجاتاہے؟ وہا ں بہت زیادہ گرمی اور امس ہوتاہے اس لیے یہ پتہ کرنا مشکل ہے کہ ڈسچارج ہو اہے یا نہیں؟ وہ کچھ ہی دنو ں میں عمرہ کرنے جارہیہے۔ براہ کر م، جلد جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 733/ د= 17/ ک

     

    آپ عمرہ کا طواف شروع کرنے سے پہلے پاکی حاصل کرلیں کافی ہے۔ چونکہ تین گھنٹے تک رطوبت خارج نہیں ہوتی اس لیے اس دوران آپ اطمینان سے طواف کرسکتی ہیں، صرف طواف کے لیے طہارت شرط ہے جب کہ سعی کے لیے شرط نہیں ہے۔ لہٰذا آپ طواف کے دوران باوضو رہیں اور ناپاکی (رطوبت) کے نہ نکلنے کا آپ کو اطمینان ہو اتنا کافی ہے۔ پورے عمرہ میں پاک رہنا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند