• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 173292

    عنوان: زوال سے پہلے رمی كرنے كا حكم؟

    سوال: میں نے اس سال الحمداللہ حج ادا کرلیا ہے مگر ایک مسئلہ پوچھنا چھاہتا ہوں کہ میں نے ۱۲ ذی الحجہ کے رمی زوال سے تھوڑی دیر پہلے کرلی تھی تقریباً ۱۱:۱۵ ہوا تھا تو کیا اس سے دم واجب ہو گیا؟

    جواب نمبر: 173292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:55-16/sd=2/1441

    بارہویں ذو الحجہ میں رمی کا وقت زوال سے شروع ہوتا ہے، زوال سے پہلے رمی صحیح نہیں ہوتی ، لہٰذا اگر آپ نے بارہویں ذوالحجہ کی رمی زوال سے پہلے کرلی تھی خواہ تھوڑی دیر پہلے کی ہو اور بعد میں وقت کے اندر( ایام تشریق میں) رمی کا اعادہ نہیں کیا تھا، تو آپ پرایک دم واجب ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے :انوار مناسک ، ص: ۴۸۷۔

    -------------------------------------------------

    نوٹ: مکہ مکرمہ میں زوال کتنے بجے ہوتا ہے اس کی تحقیق کرلیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند