• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 171749

    عنوان: وھیل چئیر پر طواف اور سعی کرانے سے اپنا طواف اور سعی بھی ہوجائے گی؟

    سوال: اس سال میں اپنے والد محترم کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے جا رہا ہو۔میرے والد صاحب معذور ہیں اور وہیل چیر پر ہوں گے۔ اب یہ پوچھنا ہے کہ کیا جب میں اپنے والد کو وہیل چیر پر طواف اور سعی کروا رہا ہونگا تو والد کے ساتھ میرا بھی طواف اور سعی ہوگا ،یا والد کو طواف اور سعی کروانے کے بعد مجھے اپنا طواف اود سعی کرنی ہوگی۔

    جواب نمبر: 171749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:982-840/sn=12/1440

    والد صاحب کو طواف کراتے وقت اگرآپ اپنے طواف کی بھی نیت کرلیں تو اس سے آپ کا طواف بھی ادا ہو جائے گا، آپ کو الگ سے طواف کرنے کی ضرورت نہیں ،یہی حال ”سعی“ کا بھی ہے، والد صاحب کو سعی کرانے سے آپ کی سعی بھی ہوجائے گی،سعی میں نیت بھی ضروری نہیں، گو کر لینا بہتر ہے۔ (دیکھیں:معلم الحجاج ،ص:141، 162،ط: بشری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند