• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 17052

    عنوان:

    کیا کسی غریب آدمی کو حج بدل کے لیے بھیجاجاسکتاہے یا نہیں، اس کے لیے مالدار کو بھیجنا کیسا ہے جواب سے نوازیں کرم ہوگا؟

    سوال:

    کیا کسی غریب آدمی کو حج بدل کے لیے بھیجاجاسکتاہے یا نہیں، اس کے لیے مالدار کو بھیجنا کیسا ہے جواب سے نوازیں کرم ہوگا؟

    جواب نمبر: 17052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1626=1626-11/1430

     

    غریب آدمی کو حج بدل کے لیے بھیجا جاسکتا ہے، افضل یہ ہے کہ حج بدل ایسے آدمی سے کرائے جس نے اپنا حج فرض ادا کرلیا ہو، مالدار آدمی پر اگر حج فرض ہوچکا ہے اور ابھی تک اپنا حج نہیں کیا تو ایسے شخص کو حج بدل کے لیے بھیجنا مکروہ تنزیہی ہے، اوراس مال دار شخص کے لیے غیر کا حج بدل کرنا مکروہ تحریمی ہے، اوراگر اس پر حج فرض نہیں ہوا تو صرف آمر کے لیے بھیجنا خلافِ اولیٰ ہے اورحج کرنے والے کے لیے کوئی حج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند