• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 168879

    عنوان: مکہ میں مقیم شخص عمرہ کیسے کرے ؟

    سوال: محمد صادق مکہ مکرمہ میں رہتا ہوں حدود کے اندر، یہاں سے مکمل عمرہ کرنے کا طریقہ بتا دیں اور اس دوران کتنی نفل نماز پڑھی جائے گی اور اگر عصر کے نماز بعد کرنا ہو تو ؟

    جواب نمبر: 168879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:531-478/sd=6/1440

     اگر آپ مکہ میں مقیم ہیں ، تو حل کے کسی بھی مقام پر جاکر عمرہ کا احرام باندھ سکتے ہیں؛ البتہ تنعیم، یعنی: مسجد عائشہ سے احرام باندھنا بہتر ہے اور عمرے میں احرام کی نیت کرنے سے پہلے دو رکعت پڑھنا مستحب ہے بشرطیکہ مکروہ وقت نہ ہو، لہذا عصر کے بعد نفل نماز نہیں پڑھی جائے گی اور طواف کے بعد دو رکعت واجب ہیں اور سعی کے بعد دو رکعت مستحب ہیں، باقی عمرے میں اور کوئی نماز مشروع نہیں ہے اور عمرہ کا مکمل طریقہ مقامی کسی عالم دین سے سمجھ لیں ، معلم الحجاج یا کتاب المسائل میں تفصیل سے مسنون طریقہ لکھا ہوا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند