• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 168612

    عنوان: كذب بیانی كركے حج وعمرہ كرنا؟

    سوال: محترم ان دنوں سعودی عرب کی جانب سے سال میں دوسرا عمرہ یا زندگی میں دوسرا حج کرنے پر سعودی حکومت کی جانب سے ویزہ فیس طئے کی گئی ہے اس سے بچنے کے لئے لوگ رہائشی پتہ بدل کر یا دوسرا حیلہ کر کے دوسرا پاسپورٹ بنوا لیتے ہیں۔ اس طرح عمرہ یا حج کرنے جانے کا شرعی حکم کیا ہے ؟ کیا اس طرح عمرہ یا حج پر جانا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 168612

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 652-563/H=06/1440

    کذب بیانی دھوکہ دہی اور خلاف قانون کامرتکب ہو کر حج و عمرہ کرنا صورت مسئولہ میں جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند