• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 165593

    عنوان: اگر کوئی مرد یا عورت مسجد عائشہ سے عمرہ کرے تو کیا یہ درست ہے ؟

    سوال: اگر کوئی مرد یا عورت مسجد عائشہ سے عمرہ کرے تو کیا یہ درست ہے یا اس کو میقات جانا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 165593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 93-92/D=2/1440

    جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہے وہ عمرہ کے لئے مسجد عائشہ سے احرام باندھ سکتا ہے پھر عمرہ ادا کرلے، میقات جانا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند