• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 164938

    عنوان: نویں ذی الحجہ كو ركھا جائے گا مگر كس جگہ كے كلنڈر كے حساب سے؟

    سوال: اس بات میں بہت زیادہ اختلاف ہے کہ آیا ہندوستانی کلینڈر کے مطابق نویں ذی الحجہ کو یا اصل عرفات کے دن جو کہ ہندوستان میں آٹھوی ذی الحجہ ہوگا، روہ رکھنا چاہئے جو کہ ہندوستان میں ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 164938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 39-260/SN=04/1440

    ہندوستان کی رویت کے حساب سے جس دن ذی الحجہ کی نویں تاریخ ہوگی، اس دن روزہ رکھے گا، ہندوستان میں رہنے والا اِسی کا مکلف ہے۔ محدثین نے اپنی کتابوں میں ایک باب باندھا ہے ”باب ماجاء لکل أہل بلد روٴیتہم“ اس باب کے تحت جو احادیث روایت کی گئی ہیں، ان سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ ہر علاقہ کے لوگوں کے لئے وہاں کی روٴیت کے حساب سے عمل ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند