• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 164716

    عنوان: کیا ایک احرام سے عمرہ اور حج کرسکتے ہیں ؟

    سوال: کیا ایک احرام سے عمرہ اور حج کرسکتے ہیں ؟ اگر کرسکتے ہیں تو اس کا صحیح طریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 164716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1527-1311/L=1/1440

    اگر مقصد صوال یہ ہے کہ ایک احرام کے کپڑے سے عمرہ اور حج کرسکتے ہیں یا متعدد عمرہ کرسکتے ہیں تو شرعاً اس کی گنجائش ہے، ایک احرام کا کپڑا متعدد حج یا عمرہ کے لیے استعمال ہوسکتا ہے اور اگر سوال کا مقصد یہ ہے کہ ایک احرام باندھ کر احرام کھولے بغیر حج اور عمرہ ایک ساتھ کرسکتے ہیں تو شرعاً اس کی بھی گنجائش ہے اور اس کو اصطلاحِ شرع میں ”قران“ کہتے ہیں کہ آدمی ”قران“ کی نیت سے احرام باندھے اور عمرہ سے فراغت کے بعد احرام ہی میں رہے اور جب ایامِ حج شروع ہوجائیں تو اسی احرام سے حج کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند