• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 163031

    عنوان: بیت الخلاء جانے کے وقت احرام اتارنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا بیت الخلاء جانے کے وقت ہم احرام اتار سکتے ہیں؟میں نے کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ احرام نہیں کھولنا چاہئے ، مگر یہ ایک بنیادی ضرورت ہے جس کو ہم احرام کے ساتھ نہیں کرسکتے؟ براہ کرم، مشور ہ دیں۔

    جواب نمبر: 163031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1036-1030/SN=1/1440

    عمرہ یا مناسک حج کی ادائیگی کے لئے جو دو چادریں پہنی جاتی ہیں ان کے بدن پر ہوتے ہوئے بھی قضائے حاجت کرسکتے ہیں ، نیز اگر انہیں اتار کر قضائے حاجت کریں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے الغرض دونوں صورتیں شرعاً جائز ہیں؛ البتہ بالکل ننگے ہوکر قضائے حاجت کرنا مناسب نہیں ہے ہاں جب تک افعال حج یا افعال عمرہ ادا کرکے حسب ضابطہ حلال نہ ہوجائیں سلا ہوا کپڑا پہننا شرعاً جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند