• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 16247

    عنوان:

    اگر کوئی شخص عمرہ کرے تو اس پر حج فرض ہے کیا؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص عمرہ کرے تو اس پر حج فرض ہے کیا؟

    جواب نمبر: 16247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1531=1533/1430/م

     

    عمرہ کرنے والا اگر شوال کا مہینہ شروع ہونے سے قبل واپس آگیا تو حج فرض نہیں ہوا، اگر شوال وہیں شروع ہوگیا اور اس کے پاس حج کے مصارف بھی ہوں تو اس پر حج فرض ہوجائے گا۔ ہکذا فی احسن الفتاویٰ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند