• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 15435

    عنوان:

    میں نے 1982میں عمرہ کیا۔ ایک شخص جو کہ جدہ میں رہتا تھا وہ ہمارے ساتھ آیا، عمرہ کے بعدہم نے احرام اتارا اور اگلے دن ہم نے سرمنڈوایا (غلط رہنمائی کی وجہ سے)۔ مجھ کو کتنا فدیہ ادا کرنا ہوگا؟ کیا میں دارالعلوم کو(جو کہ انڈیا سے زکوة اور صدقہ وغیرہ جمع کرنے کے لیے آتے ہیں) فدیہ دے سکتاہوں یا مجھ کو دوبارہ عمرہ کرنا ہوگا؟ اس کے بعد میں نے متعدد بار صحیح طریقہ پر عمرہ کیا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1377=1377/1430/م

    آپ کے اوپر ایک دم یعنی ایک بکرا یا دُنبہ کی قربانی دینا واجب ہے، اور یہ دم حدود حرم میں دینا لازم ہے، دارالعلوم وغیرہ کو فدیہ دینے سے کفارہ ادا نہ ہوگا، آپ اپنے کسی دوست یا جاننے والے کو فون کردیں کہ وہ آپ کی طرف سے ایک دم کی قربانی دیدے، اور آپ اس کے اکاوٴنٹ پر پیسے بھیج دیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند