عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 14885
اس
کی کیا وجہ ہے کہ مسجد نمرہ کا آدھا حصہ میدان عرفات سے باہر ہے اور آدھا حصہ
میدان عرفات میں شامل ہے؟
اس
کی کیا وجہ ہے کہ مسجد نمرہ کا آدھا حصہ میدان عرفات سے باہر ہے اور آدھا حصہ
میدان عرفات میں شامل ہے؟
جواب نمبر: 1488531-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1359=1381/1430/ل
غالباً یہ اضافہ بعد کا ہے، اس لیے وہ میدان عرفات سے باہر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جو لوگ سعودی عربیہ میں رہتے ہیں ان کا ملک کے اندر سفرہوا کرتا ہے۔ اگر کوئیشخص کسی دفتری کام سے جدہ جاتا ہے اور وہ عمرہ بھی ادا کرنا چاہتا ہے تو کیا اس کو اپنی جگہ سے (جہاں سے چلا ہے) احرام باندھنا چاہیے ،یا اس کو اپنا دفتر ی کام پورا کرنے کے بعد احرام باندھنا چاہیے اور اس کے بعد اس کو جدہ عمرہ ادا کرنے کے لیے جانا چاہیے؟
1787 مناظرمجھے ایک مسئلہ معلوم ہوا ہے جس کے بارے میں میں آپ کا فتوی لینا چاہتا ہوں۔ میرے پڑوس میں ایک ستر سالہ عورت رہتی ہیں۔ ان کی پانچ لڑکیاں ہیں اورایک لڑکا ہے سب کے سب شادی شدہ ہیں اور اچھی طرح گزر بسر کررہے ہیں۔ ان کے شوہر کا پانچ سال پہلے انتقال ہوگیا ہے۔ وہ حج ادا کرنا چاہتی ہیں، تاہم ان کا ساتھ دینے کے لیے کوئی محرم نہیں ہے ان کے اپنے ذاتی پابندی کی وجہ سے۔ کیا ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے اوردوسری ہیئت پر نظر رکھتے ہوئے ان کو بغیر محرم کے حج ادا کرنا درست ہے؟
1738 مناظرمیں ملیشیا میں رہتاہوں۔ (۱)کیا میں غیر مسلموں کو آب زمزم دے
سکتاہوں؟(۲)کیا ہم
ان لوگوں سے آب زمزم خرید سکتے ہیں یا آرڈر دے سکتے ہیں جو کہ آب زمزم کا کاروبار
کرتے ہیں؟میں کسی ایسے شخص سے جو کہ اصلی آب زمزم فروخت کرتا ہو اس سے اپنے گھر
والوں کے لیے آب زمزم خریدنا چاہتاہوں۔ بیماریوں کو دفع کرنے میں میں نے اس کا
معجزہ دیکھا ہے اور اس کامجھے تجربہ بھی ہے ۔ برائے کرم مجھ کودنیا کے کسی بھی ملک
کے جیسے انڈیا، پاکستان، سعودی عربیہ یا اس کے علاوہ اور کوئی ممالک کے کسی شخص کا
پتہ اور حوالہ دے دیں جو مجھ کو یہاں ملیشیا میں آب زمزم فروخت کردے یا ایکسپورٹ
کردے ۔