• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 1030

    عنوان:

    مدینہ میں ہوٹل کے اندر ہی سے احرام پہن لینا؟

    سوال:

    میں عمرہ کے سلسلے میں دو سوالات کرنا چاہتا ہوں۔

    (۱) ہوائی جہاز کے ذریعہ مدینہ سے جدہ اور پھر وہاں سے مکہ جانا ہے۔جب آپ ہوائی جہاز میں ہوں گے اسی وقت میقات آجاتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے کہ مدینہ میں ہوٹل کے اندر ہی ہوائی جہاز پر سوال ہونے سے پہلے احرام پہن لے اور عمرہ کی نیت کرلے؟ یا یہ ضروری ہے کہ ٹیکسی کے ذریعہ میقات پر احرام باندھنے کے لیے جائے اور پھر ایرپورٹ پر آئے؟

    (۲) جب ہم پہلا عمرہ کر کے مکہ میں ہوں اور دوسرا یا تیسرا عمرہ کرنا چاہیں تو کیا مسجد عائشہ سے (رضی اللہ عنہا) اس عمرہ کی نیت کریں ؟ کیا دوسرا یا تیسرا عمرہ کرنے کا یہ صحیح طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 1030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  411/م = 409/م)

     

    (۱) احرام باندھنے کے لیے پہلے میقات جانا اور پھر واپس ایرپورٹ آنا ضروری نہیں، میقات آنے سے قبل احرام باندھ لینا افضل ہے؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے پہلے مدینہ میں ہوٹل ہی کے اندر یا جہاز پر سوار ہونے کے فوراً بعد احرام باندھ لینا بہتر ہے۔ شامی میں ہے: قال في فتح القدیر: وإنما کان التقدیم علی المواقیت أفضل (شامي زکریا:3/483)

     

    (۲) جی ہاں! دوسرا یا تیسرا عمرہ کے احرام کا طریقہ مذکورہ درست بلکہ افضل ہے، والمیقات لمن بمکة للحج الحرم وللعمرة الحل ۔۔۔ والتنعیم أفضل وفي الشامیة: قولہ والتنعیم أفضل ھوموضع قریب من مکة عند مسجد عائشة۔ (در مختار مع الشامي زکریا: 3/484)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند