• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 4923

    عنوان:

    کیا کوئی ایسی حدیث ہے کہ جس میں یہ ذکر ہو کہ دجال کے ساتھیوں کے سروں پر سبز عمامہ ہوگا؟ اگر ہے تو کون سی کتاب میں ہے اور کون سا صفحہ نمبر؟

    سوال:

    کیا کوئی ایسی حدیث ہے کہ جس میں یہ ذکر ہو کہ دجال کے ساتھیوں کے سروں پر سبز عمامہ ہوگا؟ اگر ہے تو کون سی کتاب میں ہے اور کون سا صفحہ نمبر؟

    جواب نمبر: 4923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1023=929/ ب

     

    سبز عمامہ کے بارے میں تو کوئی حدیث نہیں ملی۔ البتہ احادیث میں یہ آیا ہے کہ اصفہان کے ستر ہزار یہودی دجال کی اتباع کریں گے جن کے بدن پر سبز چاریں ہوں گی۔ وہ احادیث یہ ہیں: عن أنس عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال یتبع الدجال من یہود إصفھان سبعون ألفًا علیھم الطیالسة (رواہ مسلم، مشکاة:475) وعن أبي سعید الخدري قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: یتبع الدجال من أمتي سبعون ألفًا علیھم السیجان (رواہ في شرح السنة، مشکاة: 477) قال القاري: من أمتي أي أمة الإجابة أو الدعوة والثاني أظہر لما سبق أنہم یھود إصفہان، والسیجان جمع ساج طیلسان أخضر (مرقاة، 217:1)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند