• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 405

    عنوان:

    سرمہ لگانے کی سنت کیا ہے؟ (۲) کھانے سے پہلے یا بعد نمک یا میٹھا چکھنا سنت ہے یا نہیں؟

    سوال:

    (۱) سرمہ لگانے کی سنت کیا ہے؟

     

    (۲) کھانے سے پہلے یا بعد نمک یا میٹھا چکھنا سنت ہے یا نہیں؟ اور ہے تو دونوں میں سے کون؟

     

    (۳) میرا وضو زیادہ دیر نہیں رہتا۔ اگر میری عشاء کی دو نفل باقی ہے تو کیا میں اس کے بجائے دو نفل تہجد ادا کرسکتا ہوں

    جواب نمبر: 405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 507/ج=507/ج)

     

    (1)  سرمہ لگانے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ دونوں آنکھوں میں سے ہرآنکھ میں تین تین سلائی لگائی جائیں یا دائیں آنکھ میں تیسری سلائی بائیں آنکھ میں دو سلائی لگانے کے بعد لگائی جائیں۔

     

    (2)    کھانے کا آغاز و اختتام نمک سے کرنا سنت ہے، میٹھے کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں۔

     

    (3)    جی ہاں، آپ عشاء کی دو نفل کے بجائے دو رکعت تہجد ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند