• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 3503

    عنوان:

    میں رجا (Rija) نام کے سلسلے میں تصدیق چاہتاہوں کہ یہ صحابیہ کا نام ہے یا صحابی کا؟میں نے ایک حدیث پڑھی ، ابن سیرین سے روایت ہے کہ ایک عورت جس کانام رجا تھا، وہ فرماتی ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھی تھی ، آپ کے پاس ایک خاتون اپنی بیٹی کو لے کر آئیں اور عرض کیاکہ یا رسول اللہ ! میری بیٹی کے لیے برکت کی دعا فرمادیں۔ (مستند احمد?عبد الرحمن) الاصابہ? ابن حجر عسقلانی/ ص 301 ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ حدیث ہے ؟ چونکہ اس سے واضح ہوتاہے کہ رجا ایک عورت کا نام ہے جو صحابیہ ہیں،نہ کہ یہ صحابی کا نام ہے۔

    سوال:

    \

    جواب نمبر: 3503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 275/ ل= 276/ ل

    جی ہاں یہ حدیث صحیح ہے: قال في المجمع رجالہ رجال الثقات (مجمع الزوائد:ج۳ص۶) اور رجاء یہ صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ہے، اسی وجہ سے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے باب باندھا ہے حدیث امرأة یقال لھا رجاء پھر حدیث ذکر کی ہے: عن ابن سیرین عن امرأة یقال لھا رجاء قالت: کنت عند رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا جاء تہ امرأة بابن لھا فقالت: یا رسول اللّٰہ! أدع لي فیہ بالبرکة الخ (مسند الإمام أحمد: ج۵ ص۸۳) واضح رہے کہ یہ رجاء نامی صحابیہ غنویہ ہیں اور اسی نام سے ایک صحابی بھی ہیں اور وہ بھی غنوی ہیں جیسا کہ حافظ ابن حجر نے الاصابہ: ج۱ ص۵۱۳) پر ان کا تذکرہ کیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند