• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 285

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کالی چادر اور کالی شال کا اوڑھنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کالی چادر اور کالی شال کا اوڑھنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے؟

    جواب نمبر: 285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 232/م=228/م)

     

    ایک روایت میں ہے کہ: ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر کالی اون کی ایک چادر تھی، ?خرج رسول اللّٰہ صلی اللّہ علیہ وسلم ذات غداة وعلیہ مرط من شعر أسود? (شمائل ترمذی) اس روایت سے معلوم ہوا کہ کالے رنگ کی چادر استعمال کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، لیکن دوسری روایات میں اس رنگ کے علاوہ کا بھی ثبوت ہے، چنانچہ ایک دوسری روایت میں ?وعلیہ بردان أخضران? کا لفظ ہے (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دو سبز چادریں تھیں) . (شمائل ترمذی) اس سے معلوم ہوا کہ سبز رنگ کی چادر کا اوڑھنا بھی ثابت ہے۔ لہٰذا کالی چادر کی کوئی تخصیص نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند