• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 178114

    عنوان: کھانا کھانے کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ کھانا کھانے کے بعد یا اذان کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھانا ثابت ہے یا بغیر ھاتھ اٹھائے دعا مانگ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 178114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 801-710/M=08/1441

    کھانا کھانے کے بعد یا اذان کے بعد کی دعا میں ہاتھ اٹھانا ثابت نہیں، اصل میں یہ دعائیں ذکر کی صورت میں ثابت ہیں اس لیے اِن دعاوٴں میں ہاتھ نہ اٹھانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند