عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

India

سوال # 176522

حسن لذاتہ اور حسن لغیرہ کسے کہتے ہیں ؟

Published on: Feb 17, 2020

جواب # 176522

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:372-480/sd=6/1441



حسن لذاتہ: وہ حدیث ہے جس کا کوئی راوی خفیف الضبط ہو( یعنی اس کی یاد داشت ناقص ہو) اور صحیح لذاتہ کی سب شرطیں اس میں موجود ہوں( یعنی روات کی عدالت، سند کا اتصال، اسناد کا علت خفیہ سے پاک ہونا اور روایت کا شاذ نہ ہونا) اور حسن لغیرہ : وہ حدیث ہے جس کے کسی راوی میں ثقاہت کی تمام صفات یا بعض صفات نہ پائی جاتی ہوں؛ مگر تعدد طرق سے نقصان کی تلافی ہوگئی ہو، مثلا: کسی حدیث کا راوی مستور الحال ہو یا ضعف حافظہ کی وجہ سے ضعیف ہو؛ مگر تعدد طرق کی وجہ سے قبولیت راجح ہوگئی ہو۔( تحفة الدرر، ص: ۱۷، ۱۸، موٴلفہ : حضرت مفتی سعید صاحب پالن پوری، مکتبہ عمر فاروق، کراچی )



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات