عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

pakstan

سوال # 175812

ایسی کوئی حدیث ہے جس میں ہو کہ: آپ ﷺ نے فرمایا کہ حضرت یوسف علیہ السلام سب سے زیادہ خوب صورت ہیں جس کے جواب میں صحابہ کرام نے فرمایا کہ نہیں جمال سب سے زیادہ آپ یعنی نبی پاک ﷺ میں ہیں، جو سن کر آپ خاموش رہے ۔ جب آپ ﷺ تمام انبیاء کے سردار ہیں تو کیام تمام انبیاء کرام کو آپ ﷺ کا غلام کہنا جائز ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیںَ۔
فجزاکم اللہ خیرا واحسن الجز

Published on: Jan 15, 2020

جواب # 175812

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:406-323/N=5/1441



سوال میں حدیث کے عنوان سے جو مضمون نقل کیا گیا ہے، اس مضمون کی کوئی حدیث ذخیرہٴ احادیث میں احقر کی نظر سے نہیں گذری؛ البتہ حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت یوسف علیہ السلام دونوں میں سب سے زیادہ خوب صورت، حسین وجمیل کون ہے؟ اس سلسلہ میں ویب سائٹ پر موجود فتوی آئی ڈی نمبر: ۱۷۰۱۲۶(ڈاک بہی نمبر: ۷۸۲/ن، ۹۲/ت /ن، ۱۴۴۰ھ)، ملاحظہ فرمائیں ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات