• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 171678

    عنوان: كھانا نمكین سے شروع كرنا چاہیے یا میٹھے سے؟

    سوال: کھانے کی ابتدا اور ختم نمک یا نمکین سے کرنا (کتاب؛ تحفت النساء “کھانے کے بعد ) اس کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا ، ہمارے یہاں کھانے کے بعد مٹھائی کھانے کو سنت مانتے ہیں۔

    جواب نمبر: 171678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1164-992/B=1/1441

    کھانے کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کھانا نمکین سے شروع کیا جائے اور نمکین پر ہی ختم کیا جائے۔ میٹھی چیز درمیان میں کھالی جائے۔

    ” ابتداء بالملح “ اور ” انتہاء بالملح “ یعنی نمکین سے ابتداء اور نمکین پر اختتام ہونا چاہئے۔ اس سے معدہ پر اچھا اثر پڑتا ہے صحت کے لئے زیادہ مفید ہے۔ یہ ادب ہے واجب اور فرض نہیں۔ جو شخص عمل کرے گا اجرو ثواب کا مستحق ہوگا اور جو کوئی اس کی خلاف ورزی کرے گا قیامت کے دن اس پر کوئی باز پرس نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند