• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 170056

    عنوان: كیا كھانا مسنون ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اِس مسئلہ میں کہ چاول کھانا سنت ہے اگر نہیں تو کیا کھانا مسنون ہے ؟

    جواب نمبر: 170056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 850-715/B=08/1440

    چاول کھانے کا ذکر احادیث میں ہمیں نہیں ملا؛ البتہ آپ کا دو دو (۲-۲) ماہ تک کھجور اور پانی پر کفایت کرنا، جو کی روٹی کھانا، کبھی کبھی گوشت کھانا، کدو شوربے میں تلاش کر کر کے کھانا، ثرید کھانا (یعنی گوشت کے شوربے میں روٹی توڑ کر کھانا) پنیر کھانا، حلوہ کھانا شہد وغیرہ وغیرہ چیزوں کا احادیث میں ذکر ملتا ہے۔ مختلف ملکوں میں الگ الگ چیزیں کھائی جاتی ہیں۔ جو چیزیں جائز و حلال و پاک ہیں انہیں کھا سکتے ہیں۔ کھانے پینے میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر ہمیں عمل کرنا بہت مشکل ہے۔ جہاں جو چیز رائج ہو اسے کھانا چاہئے۔ پس حلال و پاک ہونا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند