• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 169685

    عنوان: اصحابی کالنجوم كا مطلب كیا ہے؟

    سوال: اصحابی کالنجوم ۔ اس حدیث کا دائرہ کار کیا ہے ، کیا کسی بھی ایک صحابی کی رائے یا فتویٰ پر عمل کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 169685

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 774-670/B=07/1440

    اگر مسئلہ غیر مدرَک بالرای ہے یعنی عقل سے وہ نہیں سمجھا جا سکتا ہے تو ایسے مسئلہ میں کسی صحابی کے قول پر عمل کیا جا سکتا ہے اور اگر وہ مسئلہ مدرک بالرای ہے تو اکثر صحابہ جس طرف گئے ہیں اس قول پر عمل کرنا درست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند